• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • عمران خان دوبارہ مارچ کیلئے آئے تو روک دیں گے: عطا تارڑ

    ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، دوبارہ لانگ مارچ کیلئے آئے تو روک دیں گے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتاری کا فوبیا ہے، ان پر خوف طاری ہے اس لئے پشاورمیں پناہ لے کر بیٹھے ہیں، وہ لانگ مارچ ختم کر کے سیدھا خیبرپختونخوا چلے گئے تھے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ لاہور میں کانسٹیبل کو سینے پر گولی مار کر شہید کیا گیا، مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، انہوں نے افسران کیخلاف پرچے کاٹنے کی درخواست دی ہے، کسی افسرکیخلاف غیرقانونی کارروائی نہیں کرنےدیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چاہتےہیں وفاق اورتمام صوبےہم آہنگی کامظاہرہ کریں، عمران خان کے پاس تعداد نہیں تھی کہ ریڈزون تک بھی جاتے، خیبر پختونخوا سے آپ سرکاری لوگ لیکر آئے تھے۔

    Advertisements
    147 مناظر