
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اپنے دفتر میں شاہدرہ سرکل کے انسدادِ کرائم جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت شاہدرہ سرکل کا انسدادِکرائم جائزہ اجلاس
سی سی پی او لاہور کی پولیس افسران کو شاہدرہ سرکل کو منشیات فروشوں، قمار بازوں اور تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت
سرکل افسران کرائم کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے سپروائزری کردار کو موثر بنائیں،سربراہ لاہور پولیس
سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سرکل افسران کرائم کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اپنے سپروائزری کردار کو مزید موثر بنائیں۔سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی سرکوبی کیلئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔موٹرسائیکل چوری، ڈکیتی اور سنگین وارداتوں پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مربوط لائحہ عمل اپنایا جائے۔منشیات فروشی اور قماربازی سمیت آرگنائزڈ جرائم کی سرپرستی کرنے والے سرغنہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ شاہدرہ سرکل کی انسدادِ کرائم جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔ایس پی سٹی ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ،،ایس ڈی پی شاہدرہ ڈی ایس پی آصف ندیم ایچ او تھانہ شاہدرہ شبیر حسین، ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد علی اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شاہدرہ سرکل کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس افسران کو شاہدرہ سرکل کو منشیات فروشوں، قمار بازوں اور تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں پرجدید ٹیکنالوجی اور مربوط لائحہ سے قابو پائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ موٹر سائیکلز بغیر پارکنگ و ڈبل لاک،لاواث اور غیر محفوظ انداز میں کھڑی کرنے والے شہریوں کاآگاہی مہم کے ذریعے شعور اجاگر کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پتنگ بازی سے جانی نقصان کسی صورت قابل برداشت نہیں، پولیس افسران اپنے علاقوں میں پتنگ بازی کا بہرصورت تدارک کریں ورنہ کوئی بھی جانی نقصان ہونے کی متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرانی دشمنی اور مذہبی منافرت کے ممکنہ جان لیوا واقعات کا پیش آنے سے قبل ہی انسدادی کاروائیاں عمل میں لاکر تدارک یقینی بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سرکل افسران کھلی کچہریاں لگائیں،اپنے متعلقہ تھانوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور ایس ایچ او ز کی کارکردگی کو مانیٹر کریں۔انہوں نے کہا کہ اے کیٹیگری کے اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں۔تھانوں میں نصب تمام کیمرے فنکشنل اور ریکارڈنگ محفوظ بنائی جائے۔سرکل افسران سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے زیرتحت تھانوں کے سٹاف کی باقاعدگی سے بریفنگ کریں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز پولیس سٹیشنز کی صفائی ستھرائی اور انہیں کلین اینڈ گرین بنانے میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔