
پنجاب کی آٹھ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
پنجاب کی آٹھ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے، صوبائی وزرا میں خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، رانا محمد اقبال، علی حیدر گیلانی شامل ہیں، عطا تارڑ، اویس لغاری، حسن مرتضیٰ، چودھری بلال اصغر بھی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔
وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی وزرا کو مبارک باد دی۔
Advertisements