Site icon Meritnews

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا مصری شاہ کے نوجوان کی پتنگ کی ڈور سے ہلاکت پر سخت ایکشن

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مصری شاہ کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان مبین کاشف کی پتنگ کی ڈور سے ہلاکت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او مصری شاہ سب انسپکٹرخرم شہزاد کو عہدے سے فوری معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی صدر ڈویژن کو ایس ایچ او مصری شاہ سب انسپکٹر خرم شہزاد کے خلاف مذید محکمانہ انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے ایس ڈی پی او مصری شاہ حسن عزیز کی جواب طلبی کے احکامات جاری کئے۔علاوہ ازیں سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی سٹی اخلاق اللہ کو بھی لیٹر آف ڈسپیلئر جاری کر دیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہےپتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پتنگ بازی کے واقعات میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کاروائی ہو گی اور انہیں جواب دہ ہونا ہو گا۔پولیس افسران پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خونی کھیل سے دور رکھیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال 2770 سے زائد مقدمات درج کئےہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈوربرامد کر چکی ہے۔رواں ماہ پتنگ بازوں کے خلاف 686 مقدمات درج کیے گئے۔

Exit mobile version