Site icon Meritnews

وزیراعظم سے سربراہ پاک فضائیہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی جس کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ائیر چیف ظہیر احمد بابر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے ائیر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ائیر فورس ملکی فضائی سرحدوں کی بہترین حفاظت کر رہی ہے۔

Exit mobile version