Site icon Meritnews

وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کوئی کمی نہیں ہو گی، انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعظم نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

Exit mobile version