
پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا
بھارتی پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسے والا نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا، انہیں عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی، مانسا ضلع کے ایک گاؤں موسے سے تعلق رکھنے والے، موسے والا نے گزشتہ سال نومبر میں کافی دھوم دھام کے درمیان کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Advertisements