• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • پٹرولیم مصنوعات دل پر پتھر رکھ کر مہنگی کیں: وزیراعظم

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ کیلئے الیکٹرک کمپنی، میڈیکل کالج کی تعمیر اور طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کپڑے پھر فروخت کرنے کا نعرہ لگایا اور کہا کہ عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا، پٹرولیم مصنوعات دل پر پتھر رکھ کر مہنگی کیں، غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں، پنجاب میں آٹا سستا کردیا، خیبر پختونخوا میں بھی قیمتیں کم کریں گے، وزیراعلیٰ نے چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دیا تو خادم حاضر ہے۔.
    مانسہرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی، موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر دکھائیں گے، انا پرست شخص قوم سے دھوکا بازی کرتا ہے، 50 لاکھ گھر بڑی دور کی بات ایک اینٹ نہیں لگائی، گزشتہ حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، خیبرپختونخوا کےعوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کون تخریب کار ہے اور کون تعمیرکار۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانی پڑیں، عمران خان نے اپنے آخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں، عمران خان کو پتہ تھا وہ آئینی طریقے سے گھر جارہا ہے، ہمیں مجبوراً تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، 8 کروڑ لوگوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں 10 کلو آٹا 400 روپے کا ملے گا، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کہتا ہوں عوام کو سستا آٹا دو۔

    Advertisements
    111 مناظر