
عمران خان کسی ٹائیکون سے پیچ اپ کرانے کا نہیں کہہ سکتے’۔شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کسی ٹائیکون سے کہیں کہ ہمارا پیچ اپ کرا دیں۔
تحریک انصاف نے مبینہ آڈیو مسترد کر دی، شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیک کی گئی آڈیو پلانٹڈ اور فیک نیوز ہے۔ سیاسی مخالفین عمران خان کو نیچا دکھانے کیلئے اکٹھے ہو جاتے ہیں، انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے خود کو این آر او دیا، سپریم کورٹ ذاتی مفاد کیلئے کی گئی قانون سازی کانوٹس لے، تحریک انصاف نیب ترامیم کو بھی عدالت میں چیلنج کرے گی۔
Advertisements