• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • شر پسند عناصر کے خلاف نبردآزما پولیس فورس ہماری اصل قوت بازو ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

    سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہورپولیس محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود قیام امن کے لئے شاندار خدمات انجام دے رہی ہے۔اشرپسند اور امن دشمن عناصر کے خلاف نبردآزما ہماری سپاہ ہماری اصل قوت بازو ہیں۔لاہور پولیس ایک باوقار فورس ہے اور ہم سب مل کرلاہور کو پر امن اور کرائم فری شہر بنانے کا مشن بہرصورت پورا کریں گے۔
    انہوں نے یہ بات آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس عام کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل،ایس ایس پیز انوسٹی اور آپریشنز ، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر ،ایس پی سکیورٹی،آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز، ٹریفک وارڈنز نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سمارٹ پولیسنگ،سمارٹ آپریشن اور مہذب گفتگو ہمارا اثاثہ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ظالموں،بدمعاشوں اور کرپٹ عناصر کے خلاف جہاد میں برابر کے شریک ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اکٹھے ہونے کا مقصد معاشرے کو جرائم پیشہ اور امن دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئے ایک دوسرے کی آراءکا تبادلہ اور ٹھوس تجاویز حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس فورس پر بےجا تنقید کی بجائے مثبت اصلاح بہترین نتائج سامنے لاتی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس افسران اپنے تجربات،سکلز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اپنے ماتحتوں کو بہرہ مند کریں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت کے مطابق پہلے جزا اور پھر سزا کا موٹو اپنایا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہنے کہا کہ اگر ہماری نیت صاف ہو تو ہم بڑے سے بڑے چیلنجز کاڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلقِ کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اللہ تعالی نے ہمیں بھلائی اور خیر کےلئے منتخب کیا۔بلال صدیق نے سپاہ سے کہا کہ غریبوں کو انصاف دیں اور ان کا سہارا بنیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ فورس کا مورال بڑھانے کیلئے انہیں بھی عزت دینا لازم ہے۔ ہمارا ہر اچھا برا فعل پوری فورس کی نمائندگی کرتا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مجھے سفارشی کلچر سے نفرت ہے،جس کا کوئی مسئلہ ہے وہ میرے پاس آئے۔بحثیت فورس کمانڈر میرا بیٹا، بیٹی کسی پاس سفارش کےلئے جائے،مجھے افسوس ہوگا۔بدمعاشوں اور غنڈوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں۔ رسیہ گیروں ،بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کےخلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کریں۔لاہور پولیس کے افسران اور جوانوں اجلاس عام کے اوپن فورم میں درپیش مشترکہ مسائل سے سربراہ لاہور پولیس کو آگاہ کیا اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

    Advertisements
    135 مناظر