
کورونا پھر سر اٹھانے لگا
ملک بھر میں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 90 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران 16 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کورونا کے مزید 90 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.55 فیصد ہو گئی۔
جبکہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، این آئی ایچ کے مطابق کورونا سے متاثر 77 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Advertisements