
سپریم کورٹ کو چوکنا اور سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا: مریم
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو چوکنا اور سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں۔30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نا کر سکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔
Advertisements