• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • مؤثر سیکورٹی انتظامات کے باعث انسداد پولیو مہم پر امن اور کامیاب رہی۔سی سی پی او لاہور

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو سے بچاؤ کی پانچ روزہ قومی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے ہیلتھ ورکز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔لاہور پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے انسداد پولیو مہم پر امن اور کامیاب رہی اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔یاد رہے کہ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 23 سے27 مئی تک جاری رہی جس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں 05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔پولیو کے قطرے پلانے والی چھ ہزار تین سو ساٹھ ٹیموں کی سکیورٹی پر لاہور پولیس کے 1200 سے زائد افسران اور جوان تعینات کئے گئے تھے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر کی 169 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن کی37،سول لائنز17،ماڈل ٹاؤن 33،صدر 23, اقبال ٹاؤن کی 19 جبکہ کینٹ ڈویژن کی40 یونین کونسلز میں پولیو ورکرز کو سکیورٹی فراہم کی گئی۔تھانوں کی 498 موٹر سائیکلز،83 گاڑیوں نے پولیو مہم والے علاقوں میں موثر پٹرولنگ کی۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس پیز،ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوز انسداد پولیو ٹیموں کے لئے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔بلال صدیق کمیانہ نے خبردارکیا تھا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ ہر گز نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی ٹیموں نے پولیو ویکسینیشن والی تمام یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔ کسی ناگہانی صورتحال سے باخبر ہونے اور فوری ردعمل کے لئے تمام پولیس ڈویژنل آفسز میں ‘پولیو ایمرجنسی ڈیسک’ بھی تشکیل دیئے گئے تھے۔

    Advertisements
    129 مناظر