Site icon Meritnews

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

درخواست گزارکا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدام غیر قانونی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

Exit mobile version