Site icon Meritnews

تحریک انصاف کا کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا 14 گھنٹوں بعد ختم

پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں نمائش چورنگی پر دیا گیا دھرنا 14 گھنٹوں بعد ختم ہو گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پر مظاہرین کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے میں شریک تھی۔ دھرنے کے شرکاء کو بڑی سکرین پر عمران خان کا خطاب لائیو دکھایا گیا، اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد شرکا پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور نمائش چورنگی کو ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا۔

رات گئے دھرنے میں مقامی قیادت علی زیدی،شہزاد قریشی اور خرم شیر زمان نے شرکت کی۔ خداداد چورنگی، گرومندر، تاج کمپلیکس کے قریب پولیس ناکے لگا کر موجود تھی۔

Exit mobile version