• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مرتے دم تک کھڑے رہیں گے :پی ٹی آئی ملائشیا

    (محمد عمران میرٹ نیوز ملائشیا)

    پاک پنجاب ریسٹورنٹ کوئل مال کوالالمپور میں لانگ مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ملائشیا کی طرف سے تقریب منعقد ہوئی ۔
    جس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف (ملائشیا )کے سینئر نائب صدر سید منیر حسن شاہ نے کی۔

    تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔
    اس موقع پر سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ملائشیا ۔سید منیر حسن شاہ۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل انچارج فاروق ملک۔ لیبر سیکرٹری پی ٹی آئی ملائشیا زمان خان۔ پی ٹی آئی راہنما شیر عالم گجر۔عمران ملک۔ ایم اے رحمان۔ رمضان بھائی ۔ راہنما پی ٹی آئی ملائشیا میاں محسن۔ نے شرکاء سے خطاب کیا

    اور کہا کہ لانگ مارچ میں پوری قوم یک جان ہو کر عمران خان کا ساتھ دے رہی ہے ۔ اس طرح اوورسیز پاکستانیوں کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔اور اس وقت جو امپورٹڈ حکومت اور نا اہل حکومت اس وقت جو ظلم کے پہاڑ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ڈھا رہی ہے ہم ان کی بھرپور مزمت کرتے ہیں

    اور انکو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر یہ ظلم و ستم بند نا کیا تو کل انکی باری آنی ہے یہ ظلم اتنا کریں جتنا یہ برداشت کر سکیں

    Advertisements
    230 مناظر