• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی شہید کانسٹیبل کمال احمد کے ورثاء اور بچوں سے ملاقات

    سی سی پی او لاہور کی کانسٹیبل کمال احمد کی وفات پران کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت

    لاہور پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ پر قربان ہو گیا،سی سی پی او لاہور

    امن و امان کا قیام،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، حکومتی عملداری برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،بلال صدیق کمیانہ

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ می شہید کانسٹیبل کمال احمد کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی۔بلال صدیق کمیانہ نے کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ آج لاہور پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ پر قربان ہو گیا۔بلال صدیق کمیانہ نے محکمہ پولیس کے لئے کانسٹیبل کمال احمد کی گراں قدر خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان ہمارا قیمتی سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہید کے ورثا کی فلاح و بہبود اور مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی۔39 سالہ شہید کمال احمد کے سوگواران میں بیوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔شہید کا تعلق ضلع لاہور سے تھا۔شہید کانسٹیبل کمال احمد نے سال 2007 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس جوائن کیا۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور حکومتی عملداری برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔لاہور پولیس فرض کی راہ پر قربان ہونے والے جوانواں کو سلام پیش کرتی ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں فرض کی راہ میں نچھاور کیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک ایسی فورس کے سربراہ ہیں جس نے ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس ایسے ہی شہیدوں کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت کو چار چاند لگائے۔لاہور پولیس شہادتوں کی اس عظیم روایت کو قائم رکھے گی۔

    Advertisements
    204 مناظر