کوالالمپور ملائشیا: پراؤڈ ٹو بی پاکستانی کے زیرِ انتظام عید ملن ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا
(محمد عمران میرٹ نیوز)
کوالالمپور ملائشیا گولڈن میڈیا ہال ماجو جنکشن میں پراؤڈ ٹو بی پاکستانی کے زیرِ انتظام ایک رنگا رنگ عید ملن ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ تقریب کے آرگنائزر ندا شاہ اور سید منیر حسن شاہ چیرمین پراؤڈ ٹو بی پاکستانی ملائشیا تھے۔
تقریب کے مین سپانسر معاذ ٹیکسٹائل کے ڈائریکٹر ملک تنویر احمد تھے ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پارلیمنٹ ہولو لنگت داتو حسن اور داتو نذیرمیر سلام اور ویزہ کونسلر ہائی کمیشن آف پاکستان یاسر کیانی تھے پاکستان بزنس کمیونٹی میں سلور سٹار کے ڈائریکٹر سلیم خان بلوچ ۔ الفارو کے ڈائریکٹر واجد علی خان ۔ بریالی کارپٹ کے ڈائریکٹر واجد خان ۔ شہزاد خان ۔ سید ریاض ۔ ملک محمد الطاف ۔شیخ زاہد حنیف ۔شاہد یوسف خان ۔ تو کے منیر۔ فاروق ملک اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب میں بچوں نے خوبصورت ثقافتی ملبوسات کے ساتھ ٹیبلو پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
تقریب کے اختتام پر پراؤڈ ٹو بی پاکستانی کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کی بہترین خدمات سر انجام دینے پر مختلف شبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا
۔جن میں پاکستان ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ۔ نجی چینل کے بیوروچیف جاویدالرحمن ۔ ممبر پارلیمنٹ ہولو لنگت داتو حسن ۔ آر بی ٹریول کے ڈائریکٹر عامر عون۔ مسٹر پاکستان ملائشیا محمد فہد شامل ہیں ۔