
لانگ مارچ، بحیثیت قوم ان کا راستہ روکنا ہو گا: نواز شریف
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بحیثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔
Advertisements