Site icon Meritnews

عمران خان کا پشاور صدر بازار کا دورہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور صدر بازار کا دورہ کیا اور عوام میں گھل مل گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کئی دنوں سے پشاور میں مقیم ہیں، عمران خان آج سہ پہر کے وقت اچانک صدر بازار پہنچ گئے جہاں انہیں بازار کا دورہ کرایا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان،پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، مرادسعید،علی امین گنڈا پور بھی ساتھ تھے۔ عمران خان عام لوگوں میں گھل مل گئے۔

اس موقع پر ایک تاجر نے عمران خان پر پیسے بھی نچھاور کئے شاپنگ کیلئے آئی خواتین بھی ان کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

Exit mobile version