Site icon Meritnews

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی شہدا پولیس کے ورثا سے ملاقات

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی شہدا پولیس کے ورثا سے ملاقات،قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کے بچوں سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا،ان کے ساتھ گھل مل گئے،تحائف بھی تقسیم کئے
لاہور پولیس کے 327 شہدا نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
شہدا پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے
لاہور پولیس کا اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں لاہور پولیس کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی۔سربراہ لاہور پولیس نے شہید انسپکٹر احمد مختار،شہید سب انسپکٹر تجمل حسین،شہید اے ایس آئی محمد امین، شہید کانسٹیبلز محمد آصف اور محمد لطیف کے ورثا سے ملاقات کی۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ڈی ایس پیز ریحان جمال، کاشف ڈوگر،دیگر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ورثا سے ملاقات میں شہدا پولیس کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے327 شہدا نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہداء پولیس نے اپنا آج قربان کرکے قوم کا کل محفوظ کردیا،ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے۔سی سی پی او بلال کمیانہ نے کہا کہ شہدا پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔سی سی پی او لاہور نے شہدا پولیس کے ورثا سے فرداً فرداً مسائل دریافت کئے اور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کو شہدا پولیس کے ورثا کی دیکھ بھال اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کے بچوں سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا،ان کے ساتھ گھل مل گئے اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر شہداء پولیس کے بچوں اور ورثاء کی خوشی دیدنی تھی۔سی سی پی پی او بلال صدیق کمیانہ کی طرف سے پولیس شہدا کے اہل خانہ کی شاندار عزت افزائی اور پذیرائی پر انسپکٹر تجمل حسین کی والدہ کے فرط جذبات سے آنسو نکل آئے۔شہدا پولیس کی فیملیز نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے اس قدر پذیرائی پر اظہار تشکر کیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لئے آئندہ بھی تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version