Site icon Meritnews

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دیدی، الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ممبران کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا، ڈی نوٹی فائی ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر،غلام رسول سنگھا،سعید اکبر خان،محمد اجمل،علیم خان ،نذیر چوہان،امین زولقرنین،نعمان لنگڑیال،محمد سلمان،زوار وڑائچ شامل ہیں۔

نذیر احمد،فدا حسین،زہرا بتول،محمد طاہر،عائشہ نواز،ساجدہ یوسف،ہارون عمران گل،عظمی کاردار،اسد علی،اعجاز مسیح ،سبطین رضا،محسن کھوسہ،میاں خالد محمود،مہر اسلم،فیصل حیات کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 25 نشستوں خالی قرار دیدیا ہے۔

Exit mobile version