Site icon Meritnews

لانگ مارچ سے پہلے وفاقی پولیس میں بڑے تبادلے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے پہلے وفاقی پولیس میں بڑے تبادلے کر دیئے گئے۔

چیف کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا، ملک محمد جمیل ظفر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے ایس ایس پی آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی یاسر آفریدی کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی، سید قرار کو اے آئی جی آپریشن، رائے مظہر اقبال کو ڈائریکٹر سیف سٹی جبکہ فرحت عباس کاظمی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version