• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • لاہور سے اغوا ہونیوالی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرا لیا گیا، آئی جی پنجاب

    عدالتی حکم کے بعد صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاد باغ سے اغوا ہونے والی طالبہ کے حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کر الیا گیا ہے۔

    لاہور کے علاقے شادباغ سے دسویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کے واقعہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے کہا کہ طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کروالیا ہے، بچی کی ویڈیو کال پر بات کروائی گئی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے بازیابی کیلئے رات دس بجے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی جانب سے رات کو عدالت لگائی گئی جس میں آئی جی پنجاب نے بتایا تھا کہ بچی کی ساہیوال میں تلاش جاری ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچی آپکے ہاتھوں سے لیکر ساہیوال چلے گئے اور آپ کچھ نہ کر سکے، عدالت اس وقت اس لیے نہیں بیٹھی کہ آپ کو مہلت دے، میں ابھی وزیراعظم کو کہتا ہوں آئی جی اور سی سی پی او کو ہٹایا جائے۔

    آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ دسویں جماعت کی طالبہ کی بازیابی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رات دس بجے تک بچی بازیاب نہ ہوئی تو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو ہٹا دیا جائے، عدالت وزیراعظم کو لکھے گی کہ نااہل افسران کو عہدے سے ہٹائیں۔

    Advertisements
    144 مناظر