
ملک جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوتا، فتنہ خان حملہ آور ہوجاتا ہے: مریم
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے، فتنہ خان حملہ آور ہوجاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے، فتنہ خان اپنا جتھہ لے کر پاکستان پر حملہ آور ہو جاتا ہے، 22 کڑوڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔
انہوں نے لکھا کہ اب اس پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آ گیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے۔
Advertisements