Site icon Meritnews

بلاول کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو چینی ہم منصب وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں، بیجنگ میں دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیر مملکت حنا ربانی کھر سمیت وزارت خارجہ کے اعلی افسران بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ چین میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل دورہ امریکہ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی حمایت کی تھی۔ چین اور روس ہمسایہ ممالک اور قریبی اتحادی ہیں۔

Exit mobile version