Site icon Meritnews

نون لیگ اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کی گئی۔

دوسری جانب نون لیگ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے مابین تنازع جاری ہے، پولیس نے پنجاب اسمبلی کے افسران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور ڈی جی کوارڈی نیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے رائے ممتاز کی گرفتار ی کی شدید مذمت کی اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں کو حکومت کا اوچھا ہتھکنڈہ قرار دیا۔

Exit mobile version