
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر اپنے عہدے سے مستعفیٰ
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف بھی اب پی اے سی کے رکن نہیں رہے۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے جبکہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ نور عالم خان اور وجیہہ قمر کو کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا گیا ہے جس میں نئے چئیرمین کا انتخاب ہوگا۔
Advertisements