Site icon Meritnews

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی پر سرکار کی مدعیت میں کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق مملکت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف بات کرنے پر مقدمے کا اندراج ہوا، دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی، تضحیک، لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقصد ملک کے حساس اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی، بے یقینی اور مایوسی پھیلانا مقصود تھا۔

مدعی ایس ایچ او کے مطابق گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا۔ اسی دوران گراؤنڈ کی دیواروں پر جانور بنا کر ان پر عباررتیں تحریر تھی، ایک جگہ لکھا تھا جنگل کا قانون ہم سے بہتر ہے۔

Exit mobile version