• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کے علاوہ سکیورٹی رسک بھی ہیں: ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ

    سربراہ لاہور پولیس ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کے علاوہ سکیورٹی رسک بھی ہیں جن کا مکمل خاتمہ شہریوں اور تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔لاہور پولیس کی صرف ٹریفک مینجمنٹ سے تمام مسائل حل نہیں ہو سکے،تمام اداروں اور معاشرے کے ہرفرد کو اس کے لئے موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔کوشش ہے کہ جگہ میسر آنے پر زیادہ سے زیادہ پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں۔لاہور پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے،ٹریفک لوڈ میں کمی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئےمتحرک ہے جس کے تسلسل میں سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے آج کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کے ہمراہ بھاٹی چوک سے سرکلر روڈ چوک تک ٹریفک لوڈ کا جائزہ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ایس پیز ٹریفک شہزاد،سینئر پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اورکمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بھاٹی چوک میں لگائے گئے اینٹی انکروچمنٹ کیمپ سے دورے کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے سی سی پی او اور کمشنر لاہور کو اینٹی انکروچمنٹ مہم کے اغراض و مقاصد اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے اب تک کی جانے والی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اردو بازار چوک،موچی گیٹ،دہلی دروازے چوک سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی، تجاوزات اور پارکنگ ایریاز کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنجان علاقوں میں ٹریفک کا شدید دباو اور تجاوزات میں اضافہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ٹریفک روانی میں بہتری لانے کے لئے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرامد، شعور اجاگر کرنے سمیت تمام اقدامات کر رہے ہیں۔تاجر برادری، بزنس مین کمرشل پلازوں کی تعمیر میں پارکنگ کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں۔شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،ون وے کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری سے گریز کریں، دوران سفر باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے مذید کہا کہ لاہور پولیس تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ سکواڈز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ مہم میں ضلعی انتظامیہ کے پارٹنر ہیں۔شہر کے پرہجوم اور گنجان آباد 28 مقامات پر قائم کئے گئے اینٹی انکورچمنٹ کیمپس کے قیام سے تجاوزات کے مستقل خاتمے میں بڑی مدد ملے گے۔لاہور پولیس تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کو جرمانوں کے ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جا رہے ہیں۔

    Advertisements
    135 مناظر