• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • الیکشن کیلئے تیار ہیں،عمران خان کو ہرائیں گے:سابق وزیراعظم نواز شریف

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،ضمنی الیکشنزمیں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے
    لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور شاید آئندہ بھی نہ ملے۔ جو کچھ انہوں نے ہر شعبے میں کیا ہے وہ پاکستان کے لیے آئندہ ایسے گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے کہ اس کو دوبارہ ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوگا۔ ہماری معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور اس شخص نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی، اس کو یہ نہیں پتہ کہ ماں، بہن کی عزت کس کو کہتےہیں۔

    عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کو یہ نہیں پتہ خواتین کی عزت ہمارے یا اسلامی معاشرے میں کیا مقام ہے، نام لیتا ہے مدینے کی ریاست لیکن باتیں اور حرکتیں وہ کرتا ہے کہ دنیا کے گندے سے گندے معاشرے میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ کیا پاکستان ایسے حالات سے باہر نکل سکتا ہے، اس ملک کو اتنی قربانیوں سے حاصل کیا اور ملک کی ہم سب نے خدمت کی ہے لیکن پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں تو نہیں دیکھ سکتیں۔ پچھلی 70 سال کی تاریخ میں سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان ہے۔

    Advertisements
    117 مناظر