• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • 25 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ڈی سیٹ، مریم نواز کا رد عمل آ گیا

    الیکشن کمیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے 25 اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بھی رد عمل سامنے آ گیا۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کچھ بھی کرلے، انشاءاللّہ شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا ۔

    انہوں نے کہا کہ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چُکتا کر دیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!

    PTI کچھ بھی کرلے،شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا انشاءاللّہ۔پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔ECP کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!

    Advertisements
    120 مناظر