الیکشن کمیشن کا فیصلہ شاندار، جمہوریت کو بچا لیا: سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ شاندار ہے، قومی ادارے نے جمہوریت کو بچا لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ وفاداریاں بدلنے والوں کیلئے عبرت کا نشان ہے، منحرف اراکین کاااب عوام میں جانامشکل ہوگا۔سب سےپہلےاللہ کاشکراداکرتاہوں۔ اپنے وکلاکی ٹیم اورچیف الیکشن کمشنرکا بھی شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےجمہوریت بچانےکیلئےکرداراداکیا۔ عمران خان کی کوششوں کوبھی سراہتا ہوں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ جن 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا گیا ان کے نام ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔ دیگر ڈی سیٹ ہونے والے اراکین میں محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔ منحرف ارکان نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دیا تھا۔
190 مناظر