Site icon Meritnews

پاکستان نے پٹرول پر سبسڈی میں کمی کا پلان دیدیا

آئی ایم ایف سے دوحہ میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے پٹرول پر سبسڈی میں کمی کا پلان دے دیا،اس دوران بجلی کے نقصانات کم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کے دوران پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان دیا گیا، ذرائع کے مطابق پٹرول کی سبسڈی کے غریب طبقات تک محدود کرنے کے لیے بھی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ مذاکرات کے دوران بجلی کے نقصانات کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی، بجلی مہنگی کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

حکومتی اور آئی ایم ایف وفد نے بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے ڈیٹا پر تفصیلی بات چیت کی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات میں کمی کے لیے پلان دیا ہے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر گفتگو ہوئی، ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Exit mobile version