Site icon Meritnews

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار، وزیر دفاع اور ترک وزیر دفاع بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر تجاویز دی جائیں گی۔

Exit mobile version