Site icon Meritnews

عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر کےعہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ بناتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ،عمر سرفراز چیمہ وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے۔

وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس نے دو اعتراض عائد کئے ہیں، کہا گیا برطرفی کے نوٹیفکیشن کی وٹس ایپ کاپی لگائی گئی ہے، دوسرا اعتراض لگایا گیا کہ یہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نوٹیفکیشن ہمیں نہیں دیا گیا تھا اس لیے نہیں لگا سکے

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ صدر کا کیا اختیار ہے اور کہاں ان پر بائنڈنگ ہیں یہ سب طے شدہ ہے یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، گورنر کو تو ڈی نوٹی فائی وفاق نے کیا ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version