• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • آرمی چیف نے شہدا کے اہلخانہ کو میڈلز سے نوازا

    جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہلخانہ کو میڈلز سے نوازا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں سپہ سالار نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔
    اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی فیملیز نے بھی تقریب میں شرکت کی، 48 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور تیس سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، سینئر فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کی فیملیز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

    Advertisements
    91 مناظر