• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • امریکی ڈالر نے روپے کے کس بل نکال دیئے، قیمت ڈبل سنچری عبور کر گئی

    ملک میں چھائی ہوئی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات نہ ہونے کے باعث امریکی ڈالر نے روپے کے کس بل نکال دیئے۔ امریکی کرنسی کی قیمت ڈبل سنچری کر گئی۔

    ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک موقع پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 26 کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 199 روپے کا ہو گیا تھا۔

    کاروبار کے اختتام پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 195 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 198 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔ روپے کی قدر میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    Advertisements
    136 مناظر