• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ

    شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فورسز اور دہشتگردوں میں رات گئے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو ہلاک ہوگئے۔

    دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں، دونوں دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔

    Advertisements
    97 مناظر