
کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں دھماکا
شہر قائد کی بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، تین پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو حصار میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
Advertisements