• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،سی ٹی او منتظر مہدی نے فیصل چوک میں ٹریفک وارڈنز کو چھتریاں تقسیم کیں

    لاہور16مئی2022:
    سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی زندگی اور صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے لاہور پولیس اپنی سپاہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات آج فیصل چوک میں ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں شاہراہوں پر فرض کی ادائیگی میں مصروف ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس پیز،ڈی ایس پیز،ٹریفک پولیس افسران ہمراہ تھے۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور سی ٹی او منتظر مہدی نے بھی ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شدید گرمی اور دھوپ میں شہریوں کی خدمت میں مصروف ٹریفک وارڈنز لاہور پولیس کا فخر ہیں۔انہوں نےٹریفک پولیس کے لئے چھتریاں فراہم کرنے پر وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کیا۔

    Advertisements
    121 مناظر