
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ انوسٹی گیشن اور آپریشنز وگز کے سینئر پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کر رہےہیں
لاہور16 مئی 2022:
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز میں آج اعلی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،انوسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کے تمام ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران ایس پیز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔،سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کو پکڑے بغیر سنگین جرائم کا سدباب ناممکن ہے لہذا پولیس افسران سنگین جرائم میں ملوث عادی مجرموں خاص کر اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری پر فوکس کریں۔انہوں نے کہا کہ ایس پیز پریکٹیکل پولیسنگ اپنائیں،فیلڈ میں نکلیں اور تھانوں میں ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ بیٹھ کر شہریوں کے مسائل کی داد رسی کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں،قمار بازوں اور آرگنائزڈ کرائم کے خلاف انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کریں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس پیز،ایس ڈی پی اوز تفتیشی افسران کے ساتھ بیٹھ کر مقدمات کے چالان مکمل کروائیں تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز پبلک ریلیف کے لئے اپنی کمانڈ مضبوط کریں، چالاننگ اور ریکوری کی شرح بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ چوری،ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید انفارمیشن سسٹم کی معاونت حاصل کریں۔ہیلپ لائن 15 کی مصدقہ کالز اور فرنٹ ڈیسک پر موصولہ درخواستوں پر فوری اندراج مقدمہ یقینی بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت کاروائیاں تیز کی جائیں جبکہ عارضی رہائش گاہ آرڈیننس،اسلحہ آرڈیننس،انسداد ون ویلنگ و ہوائی فائرنگ ایکٹ پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو روانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے ذریعے ملک دشمن عناصر اورقانون شکن و جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ کرنے کی ہدایت کی۔