• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی: وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آٹے کی فراہمی میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔ برآمد ی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔

    Advertisements
    128 مناظر