• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے 18 انٹیلی جنس آپریشنز، دھماکہ خیز مواد برآمد، 4 گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رواں ہفتے مختلف اضلاع میں 18 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں 18 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں فضل الٰہی ، محمد یاسر بشیر، عبداللہ خان اور بلال قاسم شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے 400 گرام دھماکا خیزمواد، ایک آئی ای ڈی، حفاظتی فیوز اور پرائما کورڈ برآمد کر لئے۔ سی ٹی ڈی نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر 427 کومبنگ آپریشنز کئے۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 14ہزار935 افرادکو چیک کیا گیا، 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 48 ایف آئی آردرج کی گئیں۔

    Advertisements
    89 مناظر