رانا ثنا کی عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وزارت داخلہ کے مراسلہ کے مطابق عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کیلئے پولیس اورایف سی کے چورانوے اہلکارتعینات ہیں جن میں اسلام آباد پولیس کے 22 ، ایف سی کے 72 ، خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ جی بی پولیس کے 6 اہلکاروں کے علاوہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے 35 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ عمران خان کی اسلام آباد سے باہر موومنٹ پر پولیس کی 4 گاڑیوں پر 23 اہلکار تعینات ہیں۔ رینجرر کی ایک گاڑی اور 5 اہلکار انکے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی مخصوص اطلاع ہے تو وہ شیئر کریں۔ وزارت داخلہ، عمران خان سے حاصل شدہ معلومات اورشواہد کی روشنی میں مزید اقدامات کرے گی