Site icon Meritnews

وزیراعظم حکومت کے مستقبل کا فیصلہ آج کرینگے

وزیراعظم حکومت کے مستقبل کا فیصلہ آج کریں گے، شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ‏ ملکی مستقبل سے متعلق نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

شہباز شریف حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنز اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھیں گے، تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم کابینہ کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔

Exit mobile version