Site icon Meritnews

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکا ن ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا تسلسل جاری رہے گا تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بھی جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version