Site icon Meritnews

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس کا انعقاد

سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تمام تھانوں کے انوسٹی گیشن و آپریشنز ونگ کے محرران کا اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس پیز انوسٹی گیشن آپریشنز،ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سربراہ لاہور پولیس نے محرران کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے تھانوں میں ریکارڈ نامکمل ہونے اور ناقص کارکردگی پر محرران کی سرزنش کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ روزنامچہ میں غلط اندراج کی سزا ملازمت سے برخاست کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن اور آپریشن پولیس ایک ہے،ہمارا سسٹم ایک جبکہ مقصد بھی ایک ہے، ہمیں شہریوں کو ہرصورت ریلیف فراہم کرنا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انوسٹی گیشن اور آپریشنز کے محرران متعلقہ ریکارڈ سمیت اکٹھے بیٹھیں اور ہمہ وقت تھانے میں موجودہوں۔سی سی پی او لاہور نے محرران کو اشتہاریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے تین دن کی مہلت دی۔انہوں نے کہا کہ روزنامچہ میں غلط اندراج کرنے والے محرران کے خلاف کاروائی ہوگی،اچانک وزٹ کرکے ریکارڈ رجسٹرز میں اشتہاریوں کا اندراج چیک کروں گا اور ناکامی پر سزا ملے گی،۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں اور زیر تفتیش مقدمات کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھیں۔
***

Exit mobile version