Site icon Meritnews

وزیراعظم شہباز شریف کی محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر بننے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے نئے صدر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کثیرالجہت شراکت داری ہے، نئی اماراتی قیادت کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کیلئے لندن سے متحدہ عرب امارات چلے گئے ہیں جہاں نئے صدر محمد بن زید النہیان سے تعزیت کریں گے۔

Exit mobile version