Site icon Meritnews

فیصل آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے غیر مشروط اجازت دینے کا فیصلہ

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی جگہ تبدیلی ہونے کے بعد لاٹھی چارج کے بعد فیصل آباد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کو غیر مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں سیکیورٹی پلان اور انتظامات پر کام کیا جانے لگا، تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں اجازت طلب نہیں کی گئی تھی۔ درخواست میں انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سیالکوٹ کی پولیس نے بلااجازت مسیحی برادری کے سی ٹی آئی میدان میں جلسہ کرنے کی کوشش پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی جلسے کا مقام تبدیل کرلیا۔

سیالکوٹ میں چرچ کی زمین پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کو جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا جس سے انہوں نے انکار کردیا۔ جلسہ گاہ تبدیل نہ کرنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے عثمان ڈار، عمر ڈار، حافظ حامد رضا، علی اسجد ملہی، مہر کاشف، سعید احمد ، بیرسٹر جمشید غیاث بھلی کوحراست میں لے لیاگیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے جلسہ گاہ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کردیا اور گراؤنڈ کو خالی کروالیا۔ بعدازاں تمام گرفتار شدگان کو رہا کرکے تھانہ لیسر کلاں سے واپس سیالکوٹ روانہ کردیا گیا۔

Exit mobile version